معطل ارکان کی بحالی تک ایوان میں نہیں جائیں گے،حمزہ شہباز

معطل ارکان کی بحالی تک ایوان میں نہیں جائیں گے،حمزہ شہباز
معطل ارکان کی بحالی تک ایوان میں نہیں جائیں گے،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے چوہدری پرویز الٰہی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسا شخص سپیکرکی کرسی پربراجمان ہے جس نے12ووٹ چوری کیے۔ثابت ہوا کہ انہوں نے پنجاب بینک اوررنگ روڈکے الائمنٹ پر ڈاکاڈالا۔انھوں نے رنگ روڈکی الائمنٹ کو تبدیل کیاگیاتاکہ زمین پرقبضہ کیاجائے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازنے اسمبلی کے باہراحتجاجی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دھاندلی کے باوجود نتائج کو قبول کیا،عام انتخابا ت کی رات ہی کو الیکشن میں دھاندلی پر تحفظات کااظہارکیاتھا۔ حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ وہ ن لیگ کے معطل ارکان کی بحالی تک ایوان میں نہیں جائیں گے۔اسمبلی میں ہنگامی آرائی کی جعلی تصویرجاری کی گئی۔یہ جعلی سپیکر کا جعلی اقدام تھا، کمیٹی جعلی تصویرکاجائرہ لے۔سپیکر اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویزالہٰی نے کہاتھامشرف کو 10 بار وردی میں منتخب کریں گے۔پرویزالہٰی نے خواتین کےلئے توہین آمیز لفظ استعمال کیا،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپیکر کا کام ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لےکرچلے۔