ٹریننگ کے دوران کم سن لڑکی سے دست درازی کا الزام بھارتی کوچ کی جان لے گیا

ٹریننگ کے دوران کم سن لڑکی سے دست درازی کا الزام بھارتی کوچ کی جان لے گیا
ٹریننگ کے دوران کم سن لڑکی سے دست درازی کا الزام بھارتی کوچ کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور(ویب ڈیسک) 59 سالہ بھارتی کبڈی اور کھوکھو کے کوچ آر وی ہوسامانی نے خودکشی کرلی۔ٹریننگ کے دوران کمسن لڑکی سے دست درازی کے الزام کے بعد 59 سالہ بھارتی کبڈی اور کھوکھو کے کوچ آر وی ہوسامانی نے خودکشی کرلی۔ 9 اکتوبر کو جنسی ہراسگی کے اس کیس کے بعد ہوسامانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد کبڈی کوچ ذہنی دبائو کا شکار تھے۔ہوسامانی کی لاش بنگلور کے ایک لاج میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔ مقامی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

کھیل -