لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پردھرنا،خاتون ایم پی اے راحت افزا بے ہوش،ہسپتال منتقل

لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پردھرنا،خاتون ایم پی اے راحت افزا بے ...
لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پردھرنا،خاتون ایم پی اے راحت افزا بے ہوش،ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کا6 لیگی ارکان کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی کیخلاف دھرنا جاری ہے ،لیگی ارکان اسمبلی کی جانب سے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے ،اسی دوران ہیٹ سٹروک کی وجہ سے لیگی ایم پی اے راحت افزا بے ہوش ہو گئیں جن کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بجٹ اجلا س میں ہنگامی کرنے پر سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے 6 لیگی ارکان کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔