کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ،جعفرایکسپریس بال بال بچ گئی

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ،جعفرایکسپریس بال بال ...
کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ،جعفرایکسپریس بال بال بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے ہیںجس پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مچھ اورہرک کے درمیان ریلوے ٹریک کے قریب یکے بعد دیگرے2 دھماکے سنے گئے ہیں، ریلوے حکام کے مطابق دھماکا جعفرایکسپریس کے گزرنے سے پہلے ہوا،ڈرائیورنے دھماکے سے پہلے ٹرین روک لی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔