اثاثے چھپانے کا الزام، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حامد رشید 25 اکتوبر کو ہائیکورٹ طلب

اثاثے چھپانے کا الزام، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حامد رشید 25 اکتوبر کو ہائیکورٹ ...
اثاثے چھپانے کا الزام، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حامد رشید 25 اکتوبر کو ہائیکورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اثاثے چھپانے پر رکن پنجاب اسمبلی حامدر شیدکو 25 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیا گیا۔ جسٹس شاہد جمیل نے مسلم لیگ ن کے پی پی 117کے ممبر صوبائی اسمبلی مہر حامد رشید کو طلب کرلیا ‘ عدالت نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے محسن نواز رانجھا کی نااہلی کے لئے دائر درخواست جواب داخل کرنے کے لئے 25 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ پی پی 91 بھکر سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی نااہلی کے لئے انتخابی عذرداری پرایم پی اے غضنفر عباس کو جواب داخل کروانے کی مہلت دیتے ہوئے 25 اکتوبر تک سماعت ملتوی کر دی۔