سی پیک منصوبے کےلئے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کمیٹی کے چیئرمین مقرر

سی پیک منصوبے کےلئے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ...
سی پیک منصوبے کےلئے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کمیٹی کے چیئرمین مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین سے پہلے اہم اقدامات کرتے ہوئے سی پیک منصوبے کےلئے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیارکو خصوصی کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا گیا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ کے مزید ارکان کو خصوصی کمیٹی میں شامل کیا گیا جو 12 ارکان پرمشتمل ہوگی۔
وزارت خزانہ،خارجہ ،ریلوے اور مواصلات کے وزرابھی کمیٹی میں شامل ہیں اس کے علاوہ پٹرولیم،داخلہ،قانون،پاوراور ساحلی امور کے وزرا بھی کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی دورہ چین سے پہلے سی پیک سے متعلق معاملات کا حتمی جائزہ لے گی۔