سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس، عدالت کا عدم پیشی پرسابق ڈی آئی جی راناعبدالجباراورڈی جی فوڈمحمد عثمان کوگرفتارکرنے کاحکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں عدم پیشی پر سابق ڈی آئی جی راناعبدالجباراورڈی جی فوڈمحمد عثمان کوگرفتارکرنے کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت ہوئی، عدالت نے راناعبدالجباراورکیپٹن (ر)محمد عثمان کو آج طلب کررکھاتھا،عدالت نے عدم پیشی پر سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجباراورڈی جی فوڈمحمد عثمان کوگرفتارکرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے ملزم اے ایس آئی وسیم اوراشرف کواشتہاری قراردے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ دونوں ملزمان متعدد بارطلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے،سی سی پی اولاہوردونوں ملزمان کوگرفتارکرکے پیش کرے،عدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے ملزم اے ایس آئی وسیم اوراشرف کواشتہاری قراردے دیااورسماعت کل تک ملتوی کردی۔