محمد عباس 12 سال کے بعد واحد کھلاڑی بن گئے جو کہ۔۔۔ ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، کرکٹ کی دنیا سے سب سے بڑی خبر آ گئی

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ابوظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمد عباس نے آسٹریلیاکیخلاف پھر 5وکٹیں حاصل کر لیں،اس طرح محمد عباس 12سال بعد 10وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے کینگروز کی کچھ نہ چل سکی اور وہ محمد عباس کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو ئی،محمد عباس نے دوسری اننگز میں بھی آسٹریلیاکیخلاف پھر5 وکٹیں حاصل کرلیں،ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد عباس نے کل 10وکٹیں حاصل کرلیں،اس طرح محمد عباس 12سال بعد 10وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے،اس سے پہلے 2006میں محمد آصف نے سری لنکا کےخلاف 11شکار کئے تھے۔