”مخالف کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھیں اور پھر۔۔“ محمد عباس نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کیا چیز دیکھ کر انکی وکٹیں اڑائیں ؟ سن کر باقی ٹیمیں بھی ’ ڈر ‘ جائیں گی

”مخالف کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھیں اور پھر۔۔“ محمد عباس نے آسٹریلوی کھلاڑیوں ...
”مخالف کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھیں اور پھر۔۔“ محمد عباس نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی کیا چیز دیکھ کر انکی وکٹیں اڑائیں ؟ سن کر باقی ٹیمیں بھی ’ ڈر ‘ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی ہے اور جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے باولر محمد عباس نے انتہائی زبردست وجہ بھی بیان کر دی ہے ۔
میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عباس کا کہناتھا کہ کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا ،میں بھی نہیں ہوں ، سب میں کمزوریاں ہو تی ہیں ،مخالف کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھیں ، کمزریوں کو مدنظر رکھا اور اس پر عمل کرتے ہوئے باولنگ کی ۔
محمد عباس کا کہناتھا کہ میں اپنے سرکل سے باہر نہیں نکلا اور لائن لینتھ کو برقرار رکھتے ہوئے باولنگ کی ، کوشش تھی کہ انگلینڈ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاﺅں لیکن نہیں دکھا سکھا ۔انہوں نے کہا کہ میں اب بھی محنت کر رہا ہوں اور جب بھی میری ٹیم کو ون ڈے میں میری ضرورت ہو گی تو میں اپنی ٹیم کیلئے ضرو ر کھیلوں گا ۔
سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کا اعزاز ملنے پر محمد عباس کا کہناتھا کہ میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کے دن ہیں اور بہت عزت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل میری بیٹی کی سالگرہ بھی تھی اور میں اپنے کامیابی اپنی بیٹی کے نام کر تاہوں ۔

مزید :

کھیل -