پنجاب میں وہ سرکاری جگہ جہاں پر دوپٹے کے بغیر کسی خاتون کو جانے کی اجازت نہیں ، زبانی احکامات پر عملدرآمد شروع ہوتے ہی نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پنجاب میں وہ سرکاری جگہ جہاں پر دوپٹے کے بغیر کسی خاتون کو جانے کی اجازت نہیں ...
پنجاب میں وہ سرکاری جگہ جہاں پر دوپٹے کے بغیر کسی خاتون کو جانے کی اجازت نہیں ، زبانی احکامات پر عملدرآمد شروع ہوتے ہی نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے  اور اب اطلاع ملی ہے کہ  سول سیکرٹریٹ میں خواتین کے بغیر ڈوپٹے داخلے پر پابندی ہے ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین کی جانب سے زبانی احکامات کئے گئے ہیں جس کا اعتراف پولیس افسرنے کیا۔ 
اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون کو بغیر ڈوپٹے کے سول سیکرٹریٹ میں داخل سے روک رہا ہے،پولیس اہلکار کا کہناتھا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکے پاس میوہسپتال وغیرہ یا کسی دوسرے ہسپتال سے خاتون آئی تھی اوراس نے ڈریس ایسا پہنا ہوا تھا کہ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آئندہ ایسا لباس نہیں پہنا۔
خاتون نے پولیس اہلکار سے کہا کہ میرا لباس تو ایسا نہیں ہے ،اس پر پولیس عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کسی کو ڈوپٹے کے بغیر انٹری کی اجازت نہیں اس پر خاتون نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کوئی تحریری حکم نامہ ہے تو پولیس اہلکار نے کہا کہ صوبائی وزیر نے کوئی تحریری حکمنامہ جاری نہیں کیا بلکہ زبانی احکامات جاری کئے ہیں
پولیس اہلکار کا کہناتھا کہ ایک وزیر صاحب نے کہا ہے کہ یار آپ لوگوں کی بھی آنکھیں ہیں کہ آپ ادھر سے ہی ایسے لوگوں نہ آنے دیں کہ ہر بندہ ان کو ہی تکتا رہے کیا آپ کو یہ اچھا لگے گا،خاتون کا کہناتھا کہ میرا تو ایسا ڈریس نہیں جس پر آپ اعتراض کرسکیں تو دوسرے اہلکار نے کہا کہ آپ ڈوپٹہ لے لیں،خاتون نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں اس ڈریس میں علما کو بھی ملوں تو انہیں ہی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
پولیس اہلکارنے کہا ہماری طرف سے کوئی اعتراض نہیں پہلے کوئی جیسے آرہاتھا ویسے ہی جا رہا تھایہ تو چند روز پہلے کی صورتحال ہے ،پولیس اہلکار نے باقاعدہ ایکٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون نے سفید جین کی پینٹ پہن رکھی اور اوپر سے ٹائٹ قسم کی شرٹ پہن رکھی تھی ، پولیس اہلکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کل پرسوں بھی ایک خاتون آئی ہیں ،پہلے اس کے پاس کوئی ڈوپٹہ نہیں بعد میں بیگ سے پٹی سی نکال کر کندھے پر رکھ لی ۔
ڈاکٹر نے سوال کیا کہ توکیا گلے میں ڈوپٹہ لینا ہے یاسرپر ڈوپٹہ لینا ہے ،پولیس اہلکار نے کہا کہ آپ کوئی پٹی لے لیں ،اگر آپ ڈوپٹہ نہیں لیناچاہتی تو کوئی پٹی ہی لے لیں ۔