”محمد عباس نے عمدہ باﺅلنگ کی اور وہ بہت ہی۔۔۔“ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

”محمد عباس نے عمدہ باﺅلنگ کی اور وہ بہت ہی۔۔۔“ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ...
”محمد عباس نے عمدہ باﺅلنگ کی اور وہ بہت ہی۔۔۔“ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، ایسی بات کہہ دی کہ آپ انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو ورلڈ کلاس باﺅلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے۔
محمد عباس نے آسڑیلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی چار اننگز میں 17 وکٹیں لے کر کینگروز کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی اور ان کی غیر معمولی بولنگ کے دنیا بھر میں چرچے ہیں جس کے بعد اب آسڑیلوی ٹیم کے قائد ٹم پین بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
ٹم پین کا کہنا ہے کہ محمد عباس نے بہت متاثر کیا، یاسر شاہ نے بھی عمدہ بولنگ کی لیکن عباس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ٹم پین نے کہا عباس کی کامیابی کا بڑا راز ان کی لائن اور لینتھ ہے، وہ ایک ایسے فاسٹ باﺅلر ہیں جو وکٹوں کے درمیان گیند کروا کر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -