”دنیا نیوز کے اینکرز کی تنخواہوں میں کمی کر دی گئی ہے اور۔۔۔“ ٹی وی چینل نے کتنی تنخواہیں کم کی ہیں اور اس کا کیا اثر ہوا ہے؟ عمر چیمہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کو ملنے والے اشتہارات کی ادائیگیوں میں تعطل کے بعد بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور مختلف اداروں نے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کے علاوہ تنخواہوں میں بھی کمی کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
معروف نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے بھی اینکرز کی تنخواہوں میں 25,30 اور 35 فیصد تک کمی کر دی ہے جس کا انکشاف معروف صحافی عمر چیمہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کیا۔
عمر چیمہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ذرائع کے مطابق دنیا ٹی وی انتظامیہ نے اینکرز کی تنخواہوں میں 35 فیصد کمی کر دی ہے جس کے سبب دوسرے چینلز میں کام کرنے والے اینکرز بھی اضطراب کا شکار ہیں۔“