ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستان کا آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا، کونسی پوزیشن پر پہنچا دیا?جیت کی خوشی دوبالا ہو گئی

ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستان کا آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا، کونسی پوزیشن پر ...
ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستان کا آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا، کونسی پوزیشن پر پہنچا دیا?جیت کی خوشی دوبالا ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے آسٹریلیا کو ابوظہبی ٹیسٹ اور سیریز میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے محمد عباس کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 373 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم تیسری سے پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔
سیریز جیتنے پر پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس 95 ہو گئے ہیں تاہم ساتویں پوزیشن ہی برقرار ہے۔ جبکہ سری لنکا 2 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور زمبابوے 10 ویں نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -