نوکری لگوانے کےبہانےملزمہ نے25سالہ خاتون کو قبحہ خانے پر فروخت کر دیا

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے شہرپوری میں نو کری لگوانے کے بہانے ایک خاتون نے محلہ دار خاتون کو قبحہ خانے پر فروخت کر دیا جہاں معتدد ملزمان اسے10روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی رہائشی 25سالہ خاتون کو اڑیسہ شہر میں کاجل نامی خاتون نے نوکری لگوانے بہانے قبحہ خانے پر فروخت کر دیاجہاں پر 10روز تک مختلف افراد اس سے جنسی زیادتی کر تے رہے،خاتون کسی طرح چھت پر پہنچی اور شور کر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر نے میں کامیاب ہو گئی ،لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو تالا توڑ کر باز یاب کر والیا ہے،پولیس نے لڑکی کو خریدنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیشی شروع کر دی ہے۔