میں اپنی بیٹی کی شادی پاکستان آکر کرنا چاہتی ہوں ،کیا استخارہ کی رو سے یہ فیصلہ بہتر ہوگا ؟

میں اپنی بیٹی کی شادی پاکستان آکر کرنا چاہتی ہوں ،کیا استخارہ کی رو سے یہ ...
میں اپنی بیٹی کی شادی پاکستان آکر کرنا چاہتی ہوں ،کیا استخارہ کی رو سے یہ فیصلہ بہتر ہوگا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوال۔میرے شوہر امریکہ میں پینتیس سال سے کاروبار کررہے ہیں ۔ شادی کے بعد میں بھی ان کے ساتھ نیویارک میں ہوں ،ہماری دو بیٹیاں ہیں اور دونوں ہی شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہیں ،انکی نگہداشت اور تربیت اسلامی ا ور مشرقی اقدار کے مطابق کرنے کی پوری کوشش کی ہے لیکن سچ تو یہ ہے اسکے باوجود خوف ختم نہیں ہوتا ۔ہمارے کئی جاننے والوں کی بیٹیوں نے غیر مسلموں سے شادیاں کررکھی ہیں ۔اس لئے ڈر بڑھتا جارہا ہے۔ہم بڑی بیٹی کی شادی پاکستان میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں کرنا چاہتے ہیں ،ان کا بیٹا ڈاکٹر ہے ،اسکے اور بیٹی کے کوائف بھیج رہی ہوں ،مشورہ دیجئے کہ کیا اسکی شادی اس لڑکے سے کرنا مناسب ہے جبکہ بیٹی کا پاکستان میں رہنا ٹھیک رہے گا (مسز قریشی ۔نیویارک)
جواب ۔آپ کی طرح بہت سے پاکستانی اپنے بچوں کی شادیاں پاکستان میں آکر کرتے ہیں ۔اس میں کوئی قباحت نہیں ۔اگر آپ کو امریکہ میں مناسب رشتہ نہیں ملتا اور بیٹی کی خواہش بھی وہاں شادی کرنے کی نہیں تو آپ کو یہ کوشش کرلینی چاہئے ۔استخارہ کی رو شنی میں یہ بتایا جاسکتا ہے کہ بیٹی کی منشا کے بغیر معاملات طے کئے گئے تو پریشانی ہوگی ۔بیٹی کا حق اسکو دیں ،لڑکا بہترین داماد اور شوہر ثابت ہوگا لیکن لڑکے کا استخارہ بتاتا ہے کہ وہ پاکستان میں نہیں رہے گا ۔ مناسب ہوگا کہ لڑکے کا ذہن پڑھیں ،ہوسکتا ہے وہ بھی امریکہ یا یورپ جانا چاہتا ہوں ۔اگر ایسی صورت پیدا ہوجاتی ہے تو آپ کے لئے خوش آئیند ہوگی ۔(واللہ اعلم الصواب )(استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -