لاہور:گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی چھاﺅنی میں واقعہ ایک مکان کے کمرے سے ایک خاتون کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون کا نام شازیہ بتایا گیا ہے ، خاتون کی عمر 47 سال ہے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کی جائے گی اس پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گیا ۔