’’سعودی عرب چھوڑ کر پاکستان آیا کہ اپنا کاروبار کروں گا مگر اب میں۔۔۔‘‘ استخارہ کی رو سے سنگین مسئلے کا ایسا آسان حل جو ہر تارکین وطن کوکاروبار کرنے سے پہلے جان لینا چاہئے

’’سعودی عرب چھوڑ کر پاکستان آیا کہ اپنا کاروبار کروں گا مگر اب میں۔۔۔‘‘ ...
’’سعودی عرب چھوڑ کر پاکستان آیا کہ اپنا کاروبار کروں گا مگر اب میں۔۔۔‘‘ استخارہ کی رو سے سنگین مسئلے کا ایسا آسان حل جو ہر تارکین وطن کوکاروبار کرنے سے پہلے جان لینا چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوال: میں سعودی عرب میں اچھا بھلا سیٹ تھا لیکن اہل خانہ کے اصرار پر کہ اپنے ملک میں اپنوں کے پاس آجائیں اور یہیں پر کاروبار کریں ،میں نے یہ فیصلہ کیا اور واپس آگیا ۔مگر اب پچھتا رہاہوں ،اگرچہ ان دنوں سعودی عرب کے معاشی حالات ٹھیک نہیں تھے لیکن پاکستان میں تو اس سے بھی زیا دہ برے حالات نکلے ہیں۔معاشی حالات ایک جانب یہاں کاروبار کرنے کے جو ہتھکنڈے استعمال کرنا پڑتے ہیں اسکی وجہ سے کسی بااصول بندے کے لئے کاروبار کرنا آسان نہیں رہتا ۔میں بری طرح پھنس گیا ہوں اور کاروبار بھی ٹھپ ہوگیا ہے ۔میں واپس جانا چاہتا ہوں ،مجھے بتائے کیا میرا یہ فیصلہ درست ہوگا ۔استخارہ کے مطابق میرے مالی حالات ٹھیک ہوجائیں گے (منیر احمد ،ڈیرہ غازی خان)
جواب : کاروبار کرنے سے پہلے اگر زمینی حقائق اور اپنی مہارتوں کا جائزہ لے لیا جائے تو انسان اچھا فیصلہ کرلیتا ہے۔کاروبار میں تو ایسے ہی لوگ کامیاب رہتے ہیں ۔استخارہ کی رو سے آپ میں کاروباری فیصلے کرنے کی کمی ہے ۔دل اس جانب راغب نہیں ہوتا البتہ خواہش بہت مجبور کرتی ہے ۔آپ سعودی عرب واپس جائیں گے لیکن فی الحال فوری بندوسبت نظر نہیں آتا ۔آپ اللہ عزو جل کے اسمائے مبارکہ ’’ یا صبور‘‘ کی روزانہ اکیالیس سو بار تسبیح کریں ،ان شاء اللہ راہیں کشادہ ہوجائیں گی ۔(استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -