اسرائیل نے غزہ پٹی کی سرحد پر بکتر بند فورسز میں اضافہ کردیا

اسرائیل نے غزہ پٹی کی سرحد پر بکتر بند فورسز میں اضافہ کردیا
اسرائیل نے غزہ پٹی کی سرحد پر بکتر بند فورسز میں اضافہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (یواین پی)اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساتھ سرحد پر طاقت کے مظاہرے میں وہاں پر پھیلی اپنی بکتر بند فورسز میں اضافہ کر دیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو "انتہائی سخت اقدام" کیا جائے گا۔ بنیامین نیتن یاہو نے یہ بات سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں کہی۔اسرائیلی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ راکٹ حملوں یا احتجاج کے دوران غزہ پٹی کے ساتھ واقع اسرائیلی سرحد میں دراندازی کی کوششوں سے ہر گز درگزر نہیں کرے گی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ پٹی کے ساتھ سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوج کے تقریبا 60 فوجی ٹینک اور فوجیوں کی بکتر بند بسیں پائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب غزہ پٹی میں ایک فلسطینی ذمے دار نے بتایا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مصری وفد کا اسرائیلی ذمے داران ساتھ بھی رابطے میں ہے۔