چیئر مین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے پاکستانیوں کو ایک اور بڑا تحفہ دے دیا

چیئر مین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے پاکستانیوں کو ایک اور بڑا تحفہ دے دیا
چیئر مین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے پاکستانیوں کو ایک اور بڑا تحفہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بحریہ ٹاﺅن کے چیئر مین ملک ریاض نے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سینٹر کا افتتاح کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاﺅن کے فیز 8میں قائم ڈائیلسز سینٹر میں 800مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ یہاں لیور ،کڈنی اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ،جو بھی پاکستان کو آگے لے کر جائے گا وہ ملک کا ہیرو ہے ۔انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان میں ہر شخص کے پاس گھر ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کیا جا رہا ہے ،لوگوں کو علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا ،عوام کی سہولیات کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے ۔

مزید :

قومی -