حبیب جالب کی بیٹی گاڑی چلا کر گزر بسر کرنے پر کیوں مجبور ہیں ؟طاہرہ حبیب نے خود ہی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کو بھی شہباز شریف پر شدید غصہ آجائے گا

حبیب جالب کی بیٹی گاڑی چلا کر گزر بسر کرنے پر کیوں مجبور ہیں ؟طاہرہ حبیب نے ...
حبیب جالب کی بیٹی گاڑی چلا کر گزر بسر کرنے پر کیوں مجبور ہیں ؟طاہرہ حبیب نے خود ہی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کو بھی شہباز شریف پر شدید غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب کے ڈھائی مرلے کے گھر بجلی کا بل 75ہزار روپے آیا تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،سوشل میڈ یا پر طاہرہ حبیب نے یہ بھی بتا یا کہ وہ گاڑی چلا کر گھر کا گزر بسر کر رہی ہیں تاہم اب ان کی گاڑی چلا کر گزر بسر کرنی کی وجہ بھی سامنے آگئی۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ حبیب جالب کی بیوہ کا ماہانہ وظیفہ بند ہونے کی وجہ سے ان کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب ٹیکسی چلانے پر مجبور ہیں۔ ان کی والدہ کا ماہانہ وظیفہ 25 ہزار روپے تھا جو کہ 2014 میں پنجاب میں شہباز شریف کے دور حکومت میں بند ہوا تھا، ان کا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت ان کا وظیفہ دوبارہ شروع کرے۔طاہرہ حبیب جالب کا کہنا تھا کہ والدہ کے انتقال سے کچھ عرصہ قبل ہی وظیفہ بند کردیا گیا تھا ، یہ وظیفہ شعرا حضرات کے کوٹے سے پنجاب حکومت ادا کیا کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ محنت مزدوری کرنے میں کوئی برائی نہیں میں حبیب جالب صاحب کی بیٹی ہوں اور انہوں نے تاحیات اصولوں پرسمجھوتا نہیں کیا۔

مزید :

قومی -