عمران خان میڈیا پر خودکشی کے بیان والا ویڈیوکلپ بار بار دیکھ کرجذباتی ہوگئے ہیں:صحافی خاور گھمن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان خود کشی کے بیان والا ٹی وی کلپ کے متواتر دکھائے جانے سے لگتاہے جذبات ہوگئے ہیں، اگر اب بھی وزیر اعظم کوسعودی عرب سے کچھ نہ ملا تو پھر اس طرف کارخ نہیں کریں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے کہا کہ سعودی عرب خود دنیا سے بڑی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کوبلا رہاہے لیکن ہمارے پاس پیسہ ہی کوئی نہیں اس لئے ہم نے سعودی عرب جاکر کیا سرمایہ کاری کرنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس دن سے تمام ٹی وی چینلز عمران خان کا ایک ہی کلپ دکھا رہے ہیں کہ میں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خود کشی کرلوں اور اس سے لگتاہے کہ عمران خان بھی کچھ جذباتی ہوگئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سعودی عرب یا چین سے کچھ فائدہ حاصل ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ امید کرنی چاہئے کہ وزیر اعظم ملک وقوم کی بہتری میں فیصلہ کریں گے اور اگر اب بھی عمران خان کو سعودی عر ب سے کچھ نہ ملا تو وہ پھر ادھر کا رخ نہیں کریں گے اور نہ ہی میڈیا ان کو سعودی عرب کا رخ کرنے دیگا ۔