بالی ووڈ اداکار گووندا کی کامیڈی فلم’’ رنگیلا راجہ ‘‘ کا ٹریلر مقبول، یوٹیوب پر 10لاکھ سے زائدکلکس

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ سٹار گووندا کی کامیڈی سے بھرپور فلم رنگیلا راجہ کا ٹریلر مقبولیت حاصل کرنے لگا ‘ یو ٹیوب پر 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کی فلم رنگیلا راجہ کے جاری کردہ ٹریلر کی ابتدا میں ان کی ماضی کی مشہور فلمز الزام ، آنکھیں اور شعلہ اور شبنم کے منفرد رقص کی جھلک دکھائی گئی ہے جب کہ بقیہ ٹریلر میں گووندا ہمشکل کا کردار کر رہے ہیں۔2 منٹ 18 سیکنڈ کے ٹریلر کو یوٹیوب پر اب تک 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔فلم رواں سال 16 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔