لاہور پولیس کی کارروائی ،متعدد افراد کے قتل میں ملوث7افراد گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہدرہ ٹا ﺅ ن میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے قتل اوراقدام قتل کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب7اشتہاری ملزمان کو مختلف شہروں سے مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شاہدرہ اور ایس ایچ او شا ہد رہ ٹا ﺅ ن انسپکٹر ملک مشتا ق احمد کے نے بتایا ہے کہ7ملزمان علاقہ میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے،گرفتارملزمان نے 2ماہ قبل شاہدرہ ٹاون کے رہائشی چندی ملک نامی شخص کو چوک میں گولیاں مار کرقتل کردیا تھا اور ایک ہفتہ قبل اس کے ایک دوست عثمان نامی نوجوان کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس نے چھاپے مار کر 7ملزمان کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔جن میں آصف عرف بلی،محمدعدنان عرف شیری،اسدبشارت،ندیم عرف دیما،فیاض عرف کالا،خرم اورثاقب عاشق قتل،اقدام قتل،ڈکیتی اور منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے ان ملزمان کے خلاف کوئی بھی بندہ گواہی کیلئے کھڑا نہیں ہوتا چاہے اس کے سامنے ہی قتل کیوں نہ کیا گیا ہو۔ان میں سے3ملزمان کی شیخوپورہ سے گرفتاری کے وقت پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی گئی ۔