لیٹ آنے پر ٹیچر کا طالب علم پر وحشانہ تشدد ،بازو توڑ دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہدرہ میں ٹیچرنے 5منٹ کی تاخیر پر طالب علم فرقان پروحشیانہ تشدد کیا جس سے بازوکی ہڈی ٹوٹ گئی ، والدین نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نجی اکیڈمی کے ٹیچر حافظ عمیر نویں کلاس کے فرقان نامی طالبعلم کوکلاس میں 5منٹ لیٹ آنے پروحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا جس سے فرقان کابازوٹوٹ گیا تکلیف کے باعث طالبعلم چیختاچلاتارہالیکن ٹیچرکو ترس نہ آیا،ٹانگوں اور مکوںسے مزیدتشددکا نشانہ بناتارہاجس سے اس کی گردن اورکمرمیں گہری چوٹیں آئیں،طالبعلم کی چیخ وپکار سن کر دوسری جماعتوں کے سٹوڈنٹس نے فرقان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اٹھاکرپانی پلایا اور اس کے والدین کو اطلاع کی۔