قانون سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرناہے ،فواد چودھری نے سیاسی پناہ کی درخواست پر اسحاق ڈار کوچورقرار دیدیا

قانون سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرناہے ،فواد چودھری نے سیاسی پناہ کی ...
قانون سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرناہے ،فواد چودھری نے سیاسی پناہ کی درخواست پر اسحاق ڈار کوچورقرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست سے ثابت ہوگیاکہ اسحاق ڈار چور ہیں،ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے ،قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرناہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق فواد چودھری نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست سے ثابت ہوگیاہے کہ اسحاق ڈار چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے ، ان کی سیاسی پناہ کی درخواست برطانوی حکومت کے لئے بھی امتحان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام چاہتی کے عالمی برادری ملک لوٹنے والے کیخلاف ساتھ دے ، اسحاق ڈار کوچاہئے کہ عدالتوں کا سامنا کریں ، قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ مطلوب ملزم کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائیگا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -