جب بیٹے نے مہنگی ترین گاڑی چوری کی تو امریکی ماں نے سب کے سامنے ایسی حرکت کر دی کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے ۔۔۔ ایسا کیا کیا؟ جا نئے

الپاسو(نیوز ڈیسک)ہمارے ملک میں یہ منظر عام دیکھنے کو ملتا ہے کہ کمسن لڑکے موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لئے سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں اور کوئی انہیں پوچھتا نہیں۔ انہیں دیکھ کر انسان سوچتا ہے کہ ان کے والدین نے کیسے انہیں موٹر سائیکل یا گاڑی لے جانے کی اجازت دے دی گی ہوگی، مگر شاید سچ تو یہ ہے کہ بہت سے والدین اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ اُن کا کمسن لڑکا ڈرائیونگ کر لیتا ہے۔ اور دوسری جانب امریکا جیسا ملک، جہاں والدین بچوں پر ہاتھ اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، وہاں ایک لڑکے نے والدہ کی گاڑی چوری چھپے گھر سے نکالی تو خاتون نے ایسا دبنگ ایکشن لیا کہ جسے اب انٹرنیٹ پر ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔
ویب سائٹ khou.com کے مطابق لیزا مارٹنیز نامی خاتون گھر سے باہر تھیں جب ان کا 14 سالہ بیٹا بی ایم ڈبلیو گاڑی لے کر باہر نکل گیا۔ لیزا کی بیٹی نے انہیں بتایا کہ بھائی گاڑی لے کر باہر چلا گیا ہے جس پر وہ فوراً گھر پہنچیں اور دوسری گاڑی میں بیٹے کے تعاقب میں نکل کھڑی ہوئیں۔ تھوڑی ہی دیر میں انہوں نے ایک شاہراہ پر اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی دیکھ لی اور اپنے بیٹے پر چیختے ہوئے اُسے گاڑی ایک طرف روکنے کو کہا۔
یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیزا اپنی گاڑی سے نکلیں، اُن کے ہاتھ میں ایک بیلٹ تھی، پھر وہ گاڑی کے پاس پہنچیں اور اس کا دروازہ کھول کر اپنے بیٹے پر بیلٹ ایک کوڑے کی طرح برسانا شروع کر دی۔ دوسری گاڑی میں موجود اُن کی بیٹی اس منظر کی ویڈیو بنا رہی تھی اور اپنے شیطان بھائی کی چیخیں سن کر قہقہے بھی لگا رہی تھی۔ اُسی نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ بھائی کی شیطانی حرکت کی ماں کو شکایت کر کے اس نے ٹھیک کام کیا ہے، جبکہ لیزا کا بھی کہنا ہے کہ بیٹے کی غیر قانونی اور خطرناک حرکت پر اس کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے تھا۔
...ویڈیو دیکھیں۔۔۔