معصوم زینب کا قاتل عمران اپنے انجام کو پہنچ گیا لیکن تختہ دار پر لٹکنے سے پہلے لوگوں سے ایسی درخواست کردی کہ آپ بھی اس سے اتفاق کریں گے
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور کی معصوم بچی زینب کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم عمران علی پھانسی کی سزا پا کر اپنے انجام کو پہنچ گیا لیکن اب اس کی آخری وصیت بھی سامنے آگئی ہے ۔کوٹ لکھپت جیل میں سپرٹنڈنٹ جیل نے مجرم کی آخری وصیت کے ساتھ رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد کو بھجوا دی ۔
آخری پیغام میں اس نے درخواست کی ہے کہ میرے گھر والوں کو تنگ نہ کیا جائے اور ان کو آبائی گھر میں رہنے دیا جائے۔عمران علی نے کہا کہ میں اپنے فعل پر شرمند ہ ہوں اور اللہ سے معافی مانگتا ہوں ،میری بخشش کے لیے دعا کریں ۔میری التجاہے کہ میرے گھر والوں کیلئے ہے، میرے جانے کے بعد ان کو تنگ نہ کیا جائے، میں نے جو جرم کیا اس کی سزا مجھے مل گی ہے، میرے گھر والوں کو اس کی سزا نہ دی جائے اور ان کو ان کے ذاتی مکان میں رہنے دیا جائے۔بعد ازاںسادہ کاغذ پر لکھے گئے چند سطر کے اس وصیت نامے کو جیل حکام نے وکیل کے ذریعے عمران کے گھر والوں کے حوالے کیا تھا۔