ایران اور روس مل کر یہ غلط کام کر رہے تھے ، ٹوئٹر نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

ایران اور روس مل کر یہ غلط کام کر رہے تھے ، ٹوئٹر نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا
ایران اور روس مل کر یہ غلط کام کر رہے تھے ، ٹوئٹر نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے حیرت انگیز انکشاف کیا گیا ہے کہ اسے ایک کروڑ سے زائد ایسی پوسٹس ملی ہیں جو روس اور ایران سے تعلق رکھنے والے گروپوں کی جانب سے پراپیگنڈہ کے طور پر کی گئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر 2009ء اور اس کے بعد کی گئی ہیں جبکہ ٹویٹر نے ان پوسٹس کا مجموعہ عوام کے لئے عام کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ 
ٹویٹر کی جانب سے اس سے پہلے ہی روس اور ایران کو جعلی اکاؤنٹس استعمال کرنے اور انٹرنیٹ پر مخصوص مقاصد کے تحت مہم چلانے کے لئے بنائے گئے اکاؤنٹس کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے لیکن یہ سمجھا جارہا تھا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں زیادہ تر 2016ء کے امریکی عام انتخابات کے دور میں ہوئیں۔ 
اب ٹویٹر کی جانب سے گزشتہ کئی سال کا احوال بیان کیا جا رہا ہے جس کے مطابق مبینہ طور پر ایرانی اور روسی حکام کے ایماء پر کچھ گروپ پراپیگنڈا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔ اب تک ٹویٹر کی جانب سے 3841 ایسے اکاؤنٹس کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جن کا تعلق روس سے بتایا جارہا ہے جبکہ 770 دیگر اکاؤنٹس کی بات کی جارہی ہے جن کا تعلق ممکنہ طور پر ایران سے ہوسکتا ہے۔ ان ٹویٹر اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد ٹویٹس، GIF، ویڈیوز اور دیگر نوعیت کا مٹیریل پوسٹ کیا جاچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -