اگر ایٹمی حملہ ہوا تو روسی جنت میں جائیں گے ۔۔۔ پیوٹن نے سر عام اعلان کردیا
ماسکو(نیوز ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ روز اپنی عوام کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ اگر ایٹمی جنگ ہوئی تو اس میں مرنے والے روسی شہری شہید ہوں گے جبکہ دشمن حرام کی موت مرے گا اور دوزخ میں جائے گا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق روسی صدر نے یہ دلچسپ و عجیب بات جنوبی شہر سوچی میں بین الاقوامی ماہرین کی ایک کانفرنس سے خطاب کے موقع پر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے حملے میں پہل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اگر جوہری ہتھیار روس پر چلائے گئے تو جواب تباہ کن ہوگا۔
روسی صدر نے کہا کہ ’’جارحیت کرنے والے کو یہ سمجھنا پڑے گا کہ انتقام ناگزیر ہے، وہ تباہ ہوجائے گا، ہم جارحیت کے متاثرین کے طور پر جنت میں جائیں گے لیکن وہ بس مرجائیں گے کیونکہ انہیں توبہ کرنے کا وقت بھی نہیں ملے گا۔‘‘