دنیا سے کیڑے مکوڑے کم ہونے لگے۔۔۔یہ بات خوشی کی نہیں بلکہ ۔۔۔جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

دنیا سے کیڑے مکوڑے کم ہونے لگے۔۔۔یہ بات خوشی کی نہیں بلکہ ۔۔۔جان کر آپ بھی ...
دنیا سے کیڑے مکوڑے کم ہونے لگے۔۔۔یہ بات خوشی کی نہیں بلکہ ۔۔۔جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن(نیوز ڈیسک)دنیا بڑے بڑے مسائل میں الجھی ہوئی ہے، تو ایسے میں کسی کو کیونکر خبر ہوتی کہ حشرات الارض جیسی بظاہر معمولی سی مخلوق تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے۔ حشرات کی تعدا دمیں ڈرامائی انداز میں ہونے والی اس کمی پر کچھ سائنسدانوں نے البتہ ضرور نظر رکھی ہوئی تھی، اور اُن کا کہنا ہے کہ یہ بات ہرگز معمولی نہیں، بلکہ بہت بڑی پریشانی کا پیش خیمہ ہے۔ 
سائنسدانوں نے پورٹوریکو کے جنگلات میں ایک تحقیق کی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ حشرات کی بڑی تعداد غا ئب ہو چکی ہے، اور حشرات کے غائب ہونے سے وہ جاندار بھی غائب ہورہے ہیں جن کی زندگی کا دارومدار حشرات پر ہے۔ گزشتہ چار سال سے جاری اس تحقیق کے دوران پتہ چلا یا گیا ہے کہ تقریباً تین سے چار دہائیوں کے عرصے میں مختلف قسم کے حشرات میں 45 فیصد کی غیر معمولی کمی ہوچکی ہے۔ حشرات کی تعداد میں یہ کمی صرف جنوبی امریکہ میں نہیں بلکہ یورپ اور دیگر خطوں میں بھی ہورہی ہے۔ کچھ خطے تو ایسے ہیں جہاں گزشتہ چند دہائیوں کے دوران حشرات کی تعداد میں 76 فیصد تک کی کمی آچکی ہے۔ 
سائنسی جریدے ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس‘‘ میں شائع کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حشرات کی کمی ایک عالمی بحران کی صورت اختیار کررہی ہے کیونکہ ان کی وجہ سے دیگر کئی اقسام کے جانداروں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے، جو بالواسطہ طور پر درجہ بدرجہ بڑے جانوروں کی کمی کا باعث بھی بن رہی ہے، جبکہ جنگلات کا قدرتی توازن بھی خراب ہورہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ حشرات کی کمی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہورہی ہے، تاہم اس معاملے اور اس کے نتیجے میں متوقع نقصانات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔