قندھار حملہ امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا: جیمز میٹس
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ قندھار پر ہونے والا حملہ افغانستان سے متعلق امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان میں لوگوں کے دفاع کا کام جاری رکھے گا، واضح نہیں کہ قندھار حملہ افغانستان کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر کتنا اثر ڈالے گا۔جیمز میٹس نے یہ بھی کہا کہ قندھار میں ہونے والی دہشت گردی کے چھوٹے پیمانے پر اثرات ہوسکتے ہیں۔گزشتہ روز افغان صوبے قندھار کے گورنرکے کمپاونڈ میں فائرنگ سے پولیس چیف، خفیہ ایجنسی کا مقامی سربراہ اور ایک صحافی ہلاک ہوگیا تھا۔حملے کے نتیجے میں گورنر قندھار اور3 امریکیوں سمیت 12افغان فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔