عوام دشمن حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہی ہے:مریم اورنگزیب

عوام دشمن حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہی ہے:مریم اورنگزیب
عوام دشمن حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہی ہے:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام دشمن حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ کی ترجمان نے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت کے گیس کو مزید مہنگا کرنے سے صنعتی ، کاروباری اور تجارتی حلقوں میں روزگار کا قتلِ عام کیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہی ہے حالانکہ حکومت کو اپنی 60 روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو مل گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ 60 دن سے عوام خارجی، داخلی، معاشی، سیاسی و انتظامی تباہی اور بربادی کے سونامی کی زد میں ہیں۔

مزید :

قومی -