کیا آپ کو پتا ہے کہ شاہی جوڑے نے پاکستان میں بم سونگھنے والے کتوں کو ٹریننگ بھی دی؟ تصاویر سامنے آگئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 5 روزہ دورے پر آنے والے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے اسلام آباد میں پاک فوج کے ملکیتی کتوں کو بم سونگھنے اورانہیں تلاش کرنے کی ٹریننگ دی۔
کینسگٹن پیلس کی جانب سے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ بم سونگھنے والے کتوں کے ساتھ موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ آرمی ڈاگ سنٹر اسلام آباد میں کتوں کو ٹریننگ دی ۔
انسٹاگرام@kensingtonroyal
کینسنگٹن پیلس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی ڈاگ سنٹر اسلام آباد برطانیہ کے ڈیفنس اینیمل ٹریننگ سنٹر میلٹن موبرے کی طرز پر بنایا گیا ہے، برطانیہ کتوں کی ٹریننگ کے حوالے سے گزشتہ 10 سال سے پاک فوج کو ٹریننگ فراہم کر رہا ہے۔
انسٹاگرام@kensingtonroyal
برطانیہ پاکستان کاﺅنٹر امپرو وائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (سی آئی ای ڈی) پروگرام میں بھی معاونت کر رہا ہے ، اس پروگرام کے تحت کتوں کو دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کی تربیت دی جاتی ہے۔
انسٹاگرام@kensingtonroyal