غیر ملکی سرمایہ کار ی میں 194فیصد اضافہ ہواہے ، وزیر اعظم کا حکومت کی معاشی کامیابیوں پر اظہار اطمینان

غیر ملکی سرمایہ کار ی میں 194فیصد اضافہ ہواہے ، وزیر اعظم کا حکومت کی معاشی ...
غیر ملکی سرمایہ کار ی میں 194فیصد اضافہ ہواہے ، وزیر اعظم کا حکومت کی معاشی کامیابیوں پر اظہار اطمینان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ی میں 194فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے ملک معاشی صورتحال پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار ی میں 194فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے ، ایک سال میں معاشی صورتحال میں تبدیلی معاشی ٹیم کی کامیابی ہے ۔

وزیر اعظم نے زرمبادلہ اوربرآمدات میں اضافہ کے اعداد وشمارٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت کی معاشی کامیابیوں پراطمینان کااظہا رکیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی