نوازشریف سے شہباز شریف کی نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ،پارٹی قائد کو مولانا فضل الرحمن سے ملاقات اور دیگر امو ر پر بریف کیا

نوازشریف سے شہباز شریف کی نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ،پارٹی قائد کو مولانا ...
نوازشریف سے شہباز شریف کی نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ،پارٹی قائد کو مولانا فضل الرحمن سے ملاقات اور دیگر امو ر پر بریف کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف سے پارٹی صدرمحمد شہباز شریف نے نیب ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ملاقات کی۔

پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق ملاقات میں محمد نوازشریف کے حوصلے بلند تھے۔شہبازشریف نے پارٹی قائد کو مولانا فضل الرحمن سے ملاقات اور دیگر امور پر تفصیلی بریف کیا۔ نواز شریف نے شہبازشریف کی جانب سے 27 اکتوبر کوملک گیر سطح پر یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی تائید کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کے اظہار کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہاکہ تمام قائدین، رہنما اور کارکنان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

مزید :

قومی -