جامپور:قتل کیس 1مجرم کو 25سال قید‘ 23لاکھ روپے دیت مقرر

جامپور:قتل کیس 1مجرم کو 25سال قید‘ 23لاکھ روپے دیت مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج جام پور نے تھانہ صدر جام پور کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیاہے ایک مجرم کو پچیس سال قید،23لاکھ روپے دیت مقرر کردی جبکہ دوملزمان (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

جرم ثابت نہ ہو نے پر بری دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق خالد حسین نے اپنی بیوی شہنا ز بی بی جوکہ چھ بچوں کی ماں تھی، گھریلو جھگڑے کی بنا پر رات کی تاریکی میں کسی کے وار کرکے قتل کر دیا، پولیس تھانہ جام پور نے مقتولہ کے بھائی عارف خان کی مدعیت میں ملزمان خا وند خالد حسین ولد شملہ خان، طارق حسین ولد شملہ خان،شملہ خان کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کرکے کیس ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھیج دیا، وکلاء کے دلائل اور قانون کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جام پور محمد رضوان عارف خان نے ملزم مقتولہ کے خاوند خالد حسین کو پچیس سال قید اور 23لاکھ دو سو دو روپے دیت مقر ر کرتے ہوئے رقم مقتولہ کے بچوں کو دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے فیصلہ سناد یا ہے۔
25سال قید