لیڈی ہیلتھ سپروائزر‘ ورکرز کی ترقی بارے رپورٹ طلب

  لیڈی ہیلتھ سپروائزر‘ ورکرز کی ترقی بارے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ترقی بارے اپ ڈیٹ ایک (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

ہفتہ میں طلب کر لی ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سنیارٹی لسٹ 5 ستمبر کو آویزاں کرنے،20 ستمبر تک سنیارٹی لسٹ پر اعتراضات طلب کرنے،اعتراضات دور کرنے کے بعد حتمی سنیارٹی لسٹ 23 ستمبر کو جاری کرنے،25 ستمبر کو لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ترقی کے لئے ورکنگ پیپر تیار کرنے اور 30 ستمبر 2019 کو محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔مگر کسی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے اس بارے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کو دوبارہ آگاہ نہیں کیا۔لہذا ایک ہفتہ میں اپ ڈیٹ فراہم کی جائے۔
رپورٹ