بستی ملوک: غربت خاتمے کا عالمی دن‘ 100مستحق افراد میں 30لاکھ روپے تقسیم

  بستی ملوک: غربت خاتمے کا عالمی دن‘ 100مستحق افراد میں 30لاکھ روپے تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بستی ملوک (نمائندہ پاکستان)غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر بستی ملوک کی سماجی تنظیم فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت پی پی اے ایف کے تعاون سے یونین کونسل بستی ملوک، مخدوم عالی اور یونین کونسل چک 386 ڈبلیو بی کے 100 افراد میں 30 لاکھ روپے کے بلاسود قرضہ کے چیک تقسیم کئے (بقیہ نمبر61صفحہ7پر)

گئے جس میں نوے فیصد رقم خواتین کو دی گئی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ابراہیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے غربت کے خاتمہ کیلئے احساس پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت پورے پاکستان میں چھوٹے کاروبار کرنیوالے افراد اور خاص طور پر خواتین کو بلاسود قرضے دئیے جائیں گے جس سے ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور وہ اپنے کاروبار کو بڑھاتے ہوئے ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ایف ڈی او کے ہیڈ آف پروگرامز آصف شہزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایف ڈی او کسانوں اور دیہاتی خواتین کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور وزیراعظم پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت لودہراں اور ملتان میں بلاسود کروڑوں روپے تقسیم کئے جائیں گے۔تقریب میں عمران شوکت خان، ہیڈ آف مائیکروفنانس پروگرام محمد وقاص، فیلڈ مینیجر معتصم باللہ ہاشمی، فیلڈ کوآرڈینیٹر چوہدری عبدالغفورودیگر نے بھی خطاب کیا اور غربت کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم پاکستان اور فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی کاوشوں کو سراہا۔مقررین نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے خواتین کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ ڈالنے کی ترغیب دی۔تقریب میں ڈاکٹر محمد فیاض سابق چیئرمین یونین کونسل بستی ملوک،راؤ عمران وارث انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب بستی ملوک، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آخر میں مہمان خصوصی محمد ابراہیم خان ایم این اے،اور عمران شوکت خان نے ایف ڈی او کے آفس میں پودا لگایا اور ملکی ترقی و غربت کے خاتمہ کیلئے دعا کرائی
50لاکھ کے چیک