میونسپل کمیٹی بورے والا‘ 51دکانوں کونیلام کرنیکی تیاریاں‘ تاجروں کی درخواست پر حکم امتناعی فائنل

  میونسپل کمیٹی بورے والا‘ 51دکانوں کونیلام کرنیکی تیاریاں‘ تاجروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے بورے والا عارف بازار کی 1974 سے لیز پر لی گئی 51 دکانیں کو میونسپل کمیٹی کی جانب سے نیلام کرنے کے(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

اشتہار پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو پٹشنرز کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں محمد ریاض، نذیر احمد، محمد اقبال، محمد اختر عمران عزیز، منیر احمد اور رمضان سمیت 51 دکانداروں نے کونسل ملک محمد ظفر اقبال کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے 1974 میں بورے والا کے عارف بازار میں 51 دکانیں لیز پر حاصل کیں اور تمام تر ترقیاتی کام جن میں بجلی کے میٹر سے لیکر دیگر ضروریات پوری کیں اور اس ویران جگہ کو آباد بھی کیا تھا اور وہ 45 سال سے مسلسل قانون کے مطابق ہر سال 10 فیصد کرایہ بڑھا کر ادا کررہے ہیں، لیکن اب میونسپل کمیٹی کے افسران اپنے من پسند افراد کو دکانیں فراہم کرنے چاہتے ہیں اس لئے بغیر بتائے ان غریب دکان داروں کی دکانیں چھیننے کے لیے خلاف قانون نیلامی کا اشتہار دے دیا ہے جو کہ بدنیتی پر مبنی ہے نیلامی کی تاریخ 21 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ نیلامی کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی داد رسی کی جائے۔
حکم امتناعی