وہاڑی: شاہین مارکیٹ میں دکانوں کی الاٹمنٹ منسوخ‘ تاجروں کا احتجاج

  وہاڑی: شاہین مارکیٹ میں دکانوں کی الاٹمنٹ منسوخ‘ تاجروں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران پنجاب کے سینئر نائب صدر ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ کرایہ ایکٹ پر الاٹ کی گئی دکانوں اور گوداموں کی نیلامی نہ روکی گئی تو پنجاب بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر تاجروں کو تختہ مشق بنا لیاہے اور ہمارے ساتھ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

چوروں ڈاکوؤں کا رویہ اپنایا جا رہا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار شاہین مارکیٹ وہاڑی میں متاثرہ دکانداروں کی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ دوکاندار کرایہ داری ایکٹ کے تحت 60سال سے ان دوکانوں پر کاروبار کر کے حکومت کو ٹیکس اور کرایہ باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں اور لاٹمنٹ کی منسوخی کے بغیر دوبارہ نیلامی کا اشتہار دینا غیر قانونی ہی نہیں بلکہ ناجائز اور جابرانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ضلعی انتظامیہ نیلامی منسو خ کرے اور معاملات کو قانونی طریقہ کے مطابق حل کرے حکومت خود اپنا نقصان کر رہی ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر ساجد آصف، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، نوید احمد نے بھی خطاب کیا جلسہ مین بووریوالہ سے انجمن تاجران عارف بازار کے صدر چوہدری عارف آرائیں، نائب صدر محمد عمران، جنرل سیکرٹری عرفان گجر، محمد رشید، تنویر بودلہ، بدر شاہ، عمران، احمد چاولہ، ارشد،محمداقبال، عبدالجبار، محمد بلال، محمد لطیف، منظور احمد بھولا، محمد شریف سمیت سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی ارشاد بھٹی نے کہا کہ وہاڑی کے دوکاندار وں کا مسئلہ صوبائی اور مرکزی انجمن تاجر تنظیم کے ایجنڈا میں بھی شامل کیاجائے گاضلعی انتظامیہ 25اکتوبر سے پہلے ہمارے ساتھ معاملات درست کر لے بصور ت دیگر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اورڈی سی آفس کاگھیراؤ بھی کیا جائے گا۔
احتجاج