ڈیرہ‘موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے واپڈا ملازم قتل‘ حملہ آور فرار

  ڈیرہ‘موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے واپڈا ملازم قتل‘ حملہ آور فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے بھرے بازار میں اندھا دھند فائرنگ کرکے ہوٹل میں بیٹھے واپڈا ملازم کو بھون ڈالا حملہ آور فرار۔ تفصیل کے مطابق فریدی بازار میں واقع بسم اللہ ہوٹل میں بستی زادین رکنی بلوچستان کا رہائشی واپڈا ملازم خمس ولد زاہرو وگہ کھتران ناشتہ کررہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ہے جس سے وہ گولیوں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

سے چھلنی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے تھانہ بی ڈویثرن پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی۔زرائع کے مطابق مقتول کی بلوچستان میں دشمنی چل رہی تھی جسے پرانی دشمنی کی بناکر قتل کیاگیاہے
واپڈا ملازم قتل