تبدیلی آگئی‘ جمعہ بازاروں میں گندگی کے سٹال‘ شہریوں کو بیماریوں کی مفت سپلائی شروع

تبدیلی آگئی‘ جمعہ بازاروں میں گندگی کے سٹال‘ شہریوں کو بیماریوں کی مفت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹ کمیٹی کے زیر اہتمام لگائے جانیوالے جمعہ بازار اشیائے خورونوش کے سٹالوں کے اطراف گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں انتظامیہ خریداری کے لئیے آنیوالے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے تفصیل کے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

مطابق ڈی سی ملتان عامر خٹک کے جمعہ بازاروں کی صفائی، اشیاء کے معیار اور وزن بارے واضح ہدایات کے باوجود متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرنے سے بوجوہ غفلت کا مظاہرہ کرتے چلے آرہے ہیں گذشتہ روز شمس آباد جمعہ بازار میں سبزیوں اور پھلوں کے سٹال کے اطراف کوڑے کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن نے پورے جمعہ بازار کو اپنی لپیٹ میں لئیے رکھا جبکہ اس موقع پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کو سخت الفاظ میں ہدفء تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جمعہ بازاروں شہری اشیائے خورونوش کی خریداری کے لئیے آتے ہیں جبکہ ان میں بڑی تعداد خواتین کی ہوتی ہے ان مقامات پر صفائی کا ناقص انتظامات انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا کہ کم از کم جمعہ بازاروں کی ایک دن کے لئیے تو صفائی کو یقینی بنا دیں تاکہ شہری صاف ستھرے ماحول میں کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کرسکیں۔
تبدیلی آگئی