احساس پروگرام غربت میں کمی کا سبب بنے گا‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  احساس پروگرام غربت میں کمی کا سبب بنے گا‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ احساس پروگرام عوام کی مشکلات دور کرنے غربت میں کمی لانے خود روزگار(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

میں اضافہ کرنے کا موجب بنے گا وہ احساس پروگرام کے تحت خواتین کو بلا سود قرضوں کے چیک دے رہی تھی انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ویژن اور مشن عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرکے اور انکا معیار زندگی بلند کرکے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے انہوں نے کہا کہ عنقریب ڈیرہ غازی خان میں خواتین کو ہنر مند بنانے کے مختلف پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے نہ صرف ہنر سکھایا جائے گا بلکہ مالی معاونت بھی کی جائے گی۔ اس موقع پر زرینہ بلوچ، شہناز فاطمہ، فرزانہ و دیگر بھی موجود تھیں۔