عبدالقادر گیلانی کی احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف پٹیشن ‘ وکلاءدلائل کیلئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی

    عبدالقادر گیلانی کی احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف پٹیشن ‘ وکلاءدلائل کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار احمد نعیم نے سابق وزیر اعظم کے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی کی جانب سے ملتان سے کامیاب حکومتی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن پر وکلاء کے دلائل کے لیے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی کی جانب سے ملتان سے کامیاب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کے خلاف الیکشن پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مزکورہ ایم این اے نے الیکشن کے دوران دھاندلی کی اور اثاثہ جات کو چھپایا ہے ، اس لیے الیکشن کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔