چلڈرن کمپلیکس میں سبین گل کیخلاف مظاہرہ ‘ ڈاکٹر ز وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

چلڈرن کمپلیکس میں سبین گل کیخلاف مظاہرہ ‘ ڈاکٹر ز وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس میں سبین گل کے خلاف احتجاجی ڈاکٹرز نے وفد نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے مطالبات کیلئے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر نے اڑتالیس گھنٹوں میں معاملہ حل(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔تفصیل کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر ایم پی اے سبین گل کی طرف سے تحریک استحقاق جمع کرائی گئی۔اور 18 اکتوبر کو ہیرنگ کی سماعت کیلئے ایم ایس چلڈرن۔ڈاکٹر سعدیہ معطل ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد کو بلوایا گیا تھا جس پر چلڈرن کے ڈاکٹرز نے ہیرنگ کیلئے بلانے پر احتجاجا استعفے ڈین آفس جمع کرائے۔کمیٹی کی طرف سے گزشتہ روز کی ہیرنگ ملتوی کر دی گئی۔جس پر احتجاجی ڈاکٹرز کے وفد نے پروفیسر کاشف چشتی۔پروفیسر سہیل ارشد ودیگر ڈاکٹرز نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے ملاقات کی اور استحقاق درخواست کو واپس لینے اور ایم پی اے سے معذرت کرانے ڈی ایم ایس کی بحالی کا مطالبات سامنے رکھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اڑتالیس گھنٹوں میں مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔