ڈپٹی کمشنر عدالت پیش ‘ عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے پر شہری کی درخواست داخل دفتر

  ڈپٹی کمشنر عدالت پیش ‘ عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے پر شہری کی درخواست داخل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار )ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کی درخواست میں ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے قانون کے مطابق عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانے پر درخواست داخل دفتر کردی ہے۔ فاضل عدالت میں شہری مختار احمد نے توہین عدالت(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کی درخواست ایڈوکیٹ رانا سجاد نوید عدالت کے توسط سے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ شجاع آباد میں فیڈرل لینڈ کمیشن نے 100 کنال اراضی الاٹ کی،لیکن وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر درخواست گزار نے فاضل عدالت سے رجوع کیا تو 7 اگست 2019 کو عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو الاٹمنٹ کے حوالے سے قانون کے مطابق 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی، جسں پر عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو ان پرسن طلب کیا جو عدالت میں رپورٹ لیکر پیش ہوئے جس پر معزز عدالت نے درخواست داخل دفتر کردی ہے۔