حکومت ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ‘ نذیر احمد شورو

  حکومت ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ‘ نذیر احمد شورو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر )چیف کمشنر انکم ٹیکس نذیر احمد شورو نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے وہاں کے عوام کا ٹیکس دینا بہت ضروری ہوتا ہے ،پاکستان میں غربت ،بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح میں کمی اس وقت تک نہیں لائی جاسکتی جب تک ملک میں موجود ہر ایک شخص ایمانداری کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

ساتھ ٹیکس ادا نہیںکرتا ،موجودہ حکومت نے ٹیکس نظام کی بہتری کےلئے خاطر خواہ اقدامات کو عملی جامہ پہنایا ہے ،اس لئے عوام کو چاہےے کہ وہ حکومتی اقدامات سے فائد ہ اٹھا نے کےلئے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں ،ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائےں گے ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دئےے گئے استقبالیہ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس بار اور افسران مل کر کام کریں تو اس کے بہتر نتائج مرتب ہوسکتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کارپورریٹ سید بہادر علی اور کمشنر انکم ٹیکس ملتان زون محمد عاصم علیم نے کہا کہ تاجر برادری کو چاہےے کہ وہ زیادہ سے زیادہ حکومت کی ٹیکس پالیسی سے فائدہ اٹھائیں اس میں ان کی بھلائی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ،اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ٹیکس دے کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن میاں عبدالستار نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا مسائل کا سامنا ہے جن کو جلد از جلد دور کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جب افسران اور ایسوسی ایشن دوستانہ ماحول میں کام نہیں کریں تب تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوپائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کردار کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔استقبالیہ تقریب سے ریاض احمد راجہ ،بشیر انصاری ،مرزا وحید بیگ ،کاشف اور عابد رسول نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
نذیرا حمد شورو