حادثات ‘ بچی سمیت 4افراد جاں بحق ‘ 1لاش برآمد ‘ نوجوان کی خود کشی

  حادثات ‘ بچی سمیت 4افراد جاں بحق ‘ 1لاش برآمد ‘ نوجوان کی خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ رحیمیار خان ‘ ماہڑہ شہر (وقائع نگار ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نمائندگان پاکستان ) حادثات ‘ بچی سمیت 4افراد جاں بحق ، ایک لاش برآمد ، نوجوان کی خود کشی ۔ ملتان سے نمائندہ خصوصی کے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

مطابق مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں ایک شخص ٹرین کے نیچے آکرجاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق محمد رضوان ولد محمد حسین قوم بھٹی سکنہ موضع جہانگیر آباد پیراں غائب اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پار کررہا تھا کہ اس دوران وہ فیصل آباد ایکسپریش کے نیچے آگیا رضوان موقع پر جاں بحق ہوگیا اس کی عمر 18سال تھی بتایا جاتا ہے کہ رضوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ملتان سے وقائع نگار کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہریلے سپرے پی کر خودکشی کی کوشش کر ڈالی ہے۔جسکو حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔معلوم ہوا تھانہ کینٹ کے علاقے انصاری کالونی نزد وومن ڈگری کالج ملتان کے رہائشی محمد عمر نے گزشتہ روز اپنے والد سے جھگڑا کیا۔کہ میری بسند کی آدی کروا دو۔والد کے انکار پر نوجوان نے زہریلے سپرے پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کر ڈالی۔غمحالت غیر ہونے پر مذکورہ نوجوان کو نشتر سپتال منتقل کیا گیا ہے۔جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ٹوکہ مشین کی زد مےں آکر تین کمسن بچے شدید زخمی، 7سالہ بچی ہسپتال مےں دم توڑگئی۔ تفصیل کے مطابق بہودی پور کی رہائشی 7سالہ مہناز بی بی جوکہ ٹوکہ مشین سے چھیڑ چھاڑ کررہی تھی کہ اچانک زد مےں آگئی اور شدید زخمی ہوگئی، ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں خون زیادہ بہہ جانے کے باعث جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ چک112کارہائشی3 سالہ سنتوش جی اور میانوالی قریشیاں کارہائشی4سالہ محمد شان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ماہڑہ شہر سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع قادر پور صالح دریائے چناب کے مقام پر ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی، رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹریفک حادثات مےں شدید زخمی ہونیوالے دو افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔29 زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق پہلاحادثہ راجن پور کے رہائشی30سالہ ملک خاوند کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ مےں جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوارسے جاٹکرایا جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا، جبکہ دوسراحادثہ تھلی چوک کے رہائشی35سالہ خالد حسین کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے دونوں افراد کوورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے29افراد جن مےں بھونگ کی رہائشی9سالہ سلمیٰ بی بی، جمالدین والی کی70سالہ اشرف مائی، بستی غریب شاہ کی 39سالہ عذرا بی بی، راجن پورکا40سالہ علی خاور، امان گڑھ کا22سالہ محمد طلحہ، اتفاق کالونی کا18سالہ محمد یونس، خانپورکا45 سالہ محمداقبال اور چوک بہادر پور کارہائشی35سالہ محمدمصطفیٰ وغیرہ شامل ہےں۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔