تھانہ مظفر آبادنے ہاشم گینگ کے 3ارکان گرفتار کر لئے، پسٹل برآمد
ملتان (وقائع نگار)پولیس تھانہ مظفر آباد نے ہاشم گینگ کے تین ارکان کو (بقیہ نمبر65صفحہ7پر)
گرفتار کر لیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پولیس تھانہ مظفر آباد نے ہاشم گینگ کے 03 ارکان ہاشم (سرغنہ)،غلام مجتبی اور محمد امجد کو گرفتار کیا۔جن کے قبضہ سے تین پسٹل 30 بور اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کو شناخت پریڈ پر بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے مزید ریکوری کی جائے گی۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیش رابری کے 10 سے زائد مقدمات کا انکشاف کیا ہے۔جبکہ ملزمان رابری کے 6 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں