نشتر ہسپتال ادویات خوردبرد کیس، ڈاکٹر صدیق ثاقب نے 4لاکھ روپے جمع کروا دیے

نشتر ہسپتال ادویات خوردبرد کیس، ڈاکٹر صدیق ثاقب نے 4لاکھ روپے جمع کروا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال ادویات خردبر د کیس کے نامزد ملزم ڈاکٹر صدیق ثاقب نے سرکاری خزانے میں 4 لاکھ روپے جمع (بقیہ نمبر66صفحہ7پر)

کروادیے ہیں بتایا جاتا ہے کہ نشتر ہسپتال میں ادویات کی خرد برد، خلاف ضابطہ بھرتیوں اور دیگر بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں دوران تفتیش ایک ملزم ڈاکٹر صدیق ثاقب نے سرکاری خزانے میں رقم جمع کروائی ہے قبل ازیں اسی مقدمہ کی ایک اورملزمہ ا?منہ عارف بھی خرد برد کی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرواچکی ہیں۔اس مقدمے میں ڈاکٹر ثاقب صدیق، عارف اور امتیاز ڈسپنسر گرفتار ہیں جبکہ کیس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر عاشق ملک نے ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروارکھی ہے۔ اس مقدمے میں ملزمان پر 84لاکھ روپے کی خرد برد کا الزام ہے